ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو مہا نگر پالیکا کےمیئر کے عہدے کے لئے  کانگریس کی کویتا سَنیل منتخب

منگلورو مہا نگر پالیکا کےمیئر کے عہدے کے لئے  کانگریس کی کویتا سَنیل منتخب

Thu, 09 Mar 2017 19:05:55    S.O. News Service

منگلورو:9/مارچ    (ایس او نیوز) کافی مقابلہ آرائی کے دوران منگلورو مہا نگر پالیکا کی 19ویں میعاد کے لئے نئے میئر کے طورپر پچناری وارڈ کی کانگریس ممبر کویتا سنیل منتخب ہوئی ہیں۔ منگلورو مہا نگر پالیکا کے ہال میں جمعرات کو منعقد ہ انتخابات میں کویتا سَنیل نے بی جے پی کی پورنیما کو 18ووٹوں سے شکست دی ۔ میسور زونل کی کمشنر جینتی نے بطورا لیکشن کمشنر انتخابی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کویتا کے منتخب ہونے کا اعلان کیا۔

اسی طرح منگلورو مہا نگر پالیکا کے لئے دیریبئیل وارڈ کے  رجنیش متفقہ طورپر منتخب ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ مہا نگر پالیکا میں کانگریس کے 35کارپوریٹر ہیں تو بی جے پی کے20ممبران ہیں۔ الیکشن کے دوران ایس ڈی پی آئی کا 1،ایک آزاد ممبراپنی رائے کااستعمال نہیں کیا جب کہ  کانگریس ارکان اسمبلی 3میں سے جے آر لوبو اور محی الدین باوا اور ودھان پریشد کے رکن آئیون ڈیسوزا موجود رہ کر کویتا کے حق میں اپنی رائے کا استعمال کیا۔  

پہلی مرتبہ میئر عہدے کی نامزدگی کی خاطر کانگریس نے پارٹی کے اندر امیدوار منتخب کرنے کے لئے الیکشن کرائے جس میں اسٹانڈنگ کمیٹی کی چیرمن کویتانے 17ووٹ حاصل کئے تو ان کے مقابل پرتیبھا کولائی نے 16ووٹ حاصل کئے۔


Share: